the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

واٹس ایپ کی 8 دلچسپ ٹرکس

Fri 09 Oct 2015, 16:23:32


دنیا بھر میں واٹس ایپ کے نصف ارب کے قریب صارفین ہیں۔ یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپ میں سے ایک ہے تاہم کم ہی صارفین اس میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں جس سے اس ایپ کے استعمال کرنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے

ہم یہاں آپ کو ایسی آٹھ ٹرکس کے بارے میں بتارہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیں۔

15 ایم بی سے بڑی فائل بھیجیں
فائل شیئرنگ کے حوالے سے واٹس ایپ کی صلاحتیں محدود ہیں۔ رار، زپ، پی ڈی ایف، ایگزی، اے پی کے اور ورڈ فائل کے علاوہ کوئی فائل شیئر نہیں کی جاسکتی جبکہ یہ فائلز بھی 15 ایم بی تک ہی ہونی چاہیئیں۔ یہاں پر کلاؤڈسینڈ (CloudSend) نامی ایپ کام آتی ہے۔ اس ایپ پر فائل اپ لوڈ کریں اور دیے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر موبائل نمبر تبدیل کریں
اکثر واٹس ایپ پر دیگر صارفین آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ متعدد موبائل فونز رکھتے ہیں تو نمبر تبدیل کرنے کے لیے اسے ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ سیٹنگز میں اکاؤنٹس پر کلک کریں وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔ اس نئے نمبر کی چھان بین کے بعد واٹس ایپ آپ کی گفتگو اس نئے نمبر پر منتقل کردے گا۔

خود بہ خود ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بند کریں
ڈیفالٹ سیٹنگز میں واٹس ایپ میں تصاویر، ویڈیو یا آڈیو فائل خود بہ خود ڈاؤن لوڈ ہوجاتی ہے۔ اگر آپ تھری جی یا فور جی کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یہ تجویز خصوصی طور پر آپ ہی کے لیے ہے۔ پہلے آٹو ڈاؤن لوڈ کو صرف واٹس ایپ پلس کے صارفین روک سکتے تھے تاہم اب واٹس ایپ کے صارفین کے لیے بھی یہ سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ آپ آٹو ڈاؤن لوڈ کو سیٹنگز میں جاکر چیٹ اینڈ کالز میں بند کرسکتے ہیں۔


right;">
جعلی واٹس ایپ گفتگو بنائیں
ایسا آپ ایک ایپ کے ذریعے کرسکتے ہیں جس کا نام واٹ سیڈ واٹس ایپ پرینک 1.2 (Whatsaid – Whatsapp Prank 1.2) ہے۔ اس ایپ کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ صارفین اس ایپ کے ذریعے مختلف ڈسپلے تصاویر کے ساتھ جعلی گفتگو کرسکتے ہیں۔ عام طور پر یہ ایپ نامور شخصیات استعمال کرتے ہیں تاہم اسے دوستوں سے مذاق کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لاسٹ سین (Last Seen) فیچر کو بند کریں
یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جاکر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔

واٹس ایپ لاک کریں
جی ہاں! واٹس ایپ پر بھی لاکنگ ممکن ہے۔ انڈرائیڈ صارفین 'میسنجر اینڈ چیٹ لاک' یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ آئی فون صارفین 'پاسورڈ فار واٹس ایپ" یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

نوٹیفیکیشنز کی آواز بند کریں
اگر آپ گروپ چیٹ کا حصہ ہیں تو آپ یقیناً بار بار موبائل بجنے کی تکلیف سے واقف ہوں گے۔ نوٹیفیکیشنز کو میوٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکار نوٹیفیکیشنز میں جائیں اور گروپ چیٹ کی آواز بند کردیں۔

واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کریں
ایسا کرنے کے لیے آپ کا موبائل روٹ ہونا ضروری ہے۔ صارفین اپنے روٹ ہوئے موبائل پر واٹس ایئر نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا فون اسی وائی فائی نیٹ ورک پر کنکٹ ہو جس پر آپ کا کمپیوٹر ہے۔ ایپ میں جاکر اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں جس کے بعد یہ ایپ ایک پاسورڈ اور براوزر کے لیے لنک دے گی۔ اس کام کے لیے کروم جیسے کسی جدید براؤزر کا استعمال کریں۔ آپ جب یہ لنک براؤزر میں ڈالیں گے تو یہ آپ سے پاسورڈ مانگے گا۔ یہاں ایپ کی جانب سے دیا گیا پاسورڈ اس میں ڈال دیں ۔ بعدازاں آپ کا کمپیوٹر واٹس ایپ سے منسلک ہوجائے گا۔ یہ کنکشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آپ نے واٹس ایپ کا ٹیب کھول کر رکھا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.